Prime Minister Youth Program Scheme

Prime Minister Business Youth Loan Urdu Information

وزیر اعظم یوتھ بزنس لون۔۔تعارف
وزیراعظم کا"یوتھ بزنس لونپروگرام شروع کرنے کا مقصد، ۲۱ سے ۴۵ سال تک کی عمر کے نوجوانوں کو نہائت آسان شرائط پر قرضے کی فراہمی ہے - اس اسکیم کے توسط سے ایک لاکھ نوجوان استفادگان صرف ۸ فیصد شرح منافع پر نامزد ردہ مالیاتی اداروں " نیشنیل بینک اور فرسٹ وومن بینک " کے ذریعے قرضہ حاصل کر سکتے ہیں-یوتھ بزنس لون کی معیادِ  واپسی ۸ سال بشمول ایک سال رعائتی مدت ہے - یہ قرضہ ۹۰/۱۰ کی ڈیبٹ ایکویٹی کے تناسب سے پورے پاکستان بشمول ، پنجاب، سندھ ، خیبر پختون خواہ، بلوچستان، آزاد جموںکشمیر ، گلگت بلتستان اور فاٹا کے نوجوانوں کے لئے قابلِ حصول ہو گاوزیرِاعظم کے یوتھ بزنس لون کا ۵۰ فیصد کوٹہ خواتین اور ۵ فیصد کوٹہ شہدا کے خاندانوں ، بیواوُں اور معذور افراد کے لئے مختص کیا گیا ہے

وزیرِاعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سمیڈا کو کلیدی مشاورتی کردار سونپا گیا ہےدرخواست دہندگان کی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے، سمیڈا ۵۰ سے زائد تجدید شدہ کاروباری منصوباجات فراہم کر چکا ہے  یہ تمام منصوباجات، سمیڈا کی ویب سائٹ سے بغیر کسی دشواری کے حاصل کئے جاسکتے ہیں، تاہم اس اسکیم کے تحت قرضے کے حصول کے لئے سمیڈا کی فراہم کردہ منصوباجات کے مطابق کاروبار کرنا قظعٰ ضروری نہیں ، نہ ہی قرضے کے حصول میں درخواست کے قبول یا مسترد ہونے میں اسکا کوئی کردار ہو گا۔ ان منصوبوں کی بنیادی اہمیت کاروباری رہنمائی فراہم کرنا ہے